ETV Bharat / state

Road Accident In Raebareli رائے بریلی سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین کی موت - یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

رائے بریلی میں ایک سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت تین کی موت ہوگئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے تینوں کو فوراً علاج کے لئے ایمبولنس سے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دےد یا۔Road accident in Raebareli

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 21, 2022, 4:09 PM IST

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر علاقے میں اتوار کی صبح ایک کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو سگے بھائیوں سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔Road accident in Raebareli

پولیس کے مطابق آج صبح تقریبا 5:45 بجے بھدوکھر علاقے میں رائے بریلی۔ پرتاپ گڑھ نیشنل ہائی وے پر واقع گرام بھید پور کے نزدیک ایک زائیلو کار موٹر سائیکل کو اوورٹیک کرتے وقت ٹکرا گئی۔ اس سے موٹر سائیکل سوار بھدوکھر باشندہ ہریش چندر(46)، سبھاش(38)اور راج کمار(40) شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے تینوں کو فوراً علاج کے لیے ایمبولنس سے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دےد یا۔ پولیس نے لاشوں کو پنچ نامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اس درمیان پولیس نے زائیلو کار کو ضبط کر اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے روح کی تسکین کی دعا کی ہے۔اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 Year old Boy Crushed to Death: آٹو رکشا نے 4سالہ بچے کو کچل ڈالا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.