پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو گھنھٹیر علاقے کے جموا باشندہ ہینگا راوت کی بیٹی سجنا(12)گاؤں کے ہی گیانو کے بیٹے پرکاش(11)اور شیوا کے بیٹے سنیل(8) کے ساتھ دوپہر کے وقت کھیت جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔
دیر شام تک جب تینوں گھر واپس نہیں لوٹے تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور انہوں نے بچوں کی تلاش شروع کی۔ اس دوران دیر شام کے وقت گاؤں کے باہر واقع تالاب میں تینوں بچوں کی لاشیں پانی میں اتراتے ہوئے ملی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے تینوں بچوں کی لاشیں تالاب سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔