ETV Bharat / state

Budaun Road Accident بدایوں میں سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین کی موت

ضلع بدایوں میں پیش آئے سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی، وہیں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ ٹرک اور پک اپ کی ٹکر کی وجہ سے پیش آیا۔ Truck and pickup collision in budaun

بدایوں میں سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین کی موت

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 11:04 AM IST

بدایوں: ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے فیض گنج بیہٹا علاقے میں جمعرات کی صبح ٹرک اور پک اپ گاڑی کی ٹکر میں والد سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس سرکل افسر بسولی پون کمار نے بتایا کہ علاقے کے قصبہ مڑیا دھریکی بس اسٹینڈ کے پاس بھوسا بھرے ٹرک اور پک اپ گاڑی کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے گاڑیوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا لیکن تب تک تین افراد کی موت ہوگئی تھی اور ایک شخص زخمی حالت میں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت اظہار (22)، حاجی عمران (60)، باشندہ کرونا تھانہ کٹگھر مرادآباد کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں باپ۔بیٹے ہیں جبکہ پک اپ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔

حادثے میں اذہان نامی شخص زخمی ہوا جس کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں ٹرک ڈرائیور آپریٹر بھی زخمی ہو گیا۔ وہ موقع پاتے ہی وہاں سے بھاگ گیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے گاڑی میں پھنسی تینوں لاشوں کو بمشکل نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر روانہ کیا۔ زخمی کو پہلے سی ایچ سی بسولی اور پھر ضلع اسپتال بھیجا گیا۔ اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی۔ لواحقین کے آنے کے بعد میجک کے ڈرائیور کی شناخت کی جائے گی۔ ساتھ ہی پولیس نے اظہار سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے، حاجی عمران سے 14 ہزار روپے اور ڈرائیور سے 9 سو روپے برآمد کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Budaun Road Accident بدایوں میں کار کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر میں میاں بیوی کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.