ETV Bharat / state

Road accident in Sultanpur سلطانپور میں بے قابو ٹرک چائے کی دوکان پر پلٹا، تین کی موت

سلطانپور کے تھانہ کورے بھار میں تیز رفتار دوٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس میں سے ایک ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع چائے کی دوکان پر پلٹ گیا۔ اس کے نچے ایک آٹورکشا بھی آگیا۔ اس دوران دوکان پر موجود تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔Road accident in Sultanpur

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 5:10 PM IST

سلطانپور: اترپردیش کے ضلع سلطانپور میں پریاگ راج۔ اجودھیا نیشنل ہائی وے پر بدھ کو ایک بے قابو ٹرک چائے کی دوکان پر پلٹ گیا جس کے زد میں آنے سے 3افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر7زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع کے تھانہ کورے بھار میں تیز رفتار دوٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس میں سے ایک ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع چائے کی دوکان پر پلٹ گیا۔ اس کے نچے ایک آٹورکشا بھی آگیا۔ اس دوران دوکان پر موجود تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔Road accident in Sultanpur

زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ صبح تقریبا 5بجے اس وقت پیش آیا جب پریاگ راج سے اجودھیا کی طرف جارہے ٹرک کی بیلوائی شاہراہ سے ہلیا پور کی طرف جارہے ٹرک کو زور دار ٹکر مار دی۔ اس سے وہ بے قابو ہوکر چوک پر واقع چائے کی دوکان پر پلٹ گیا۔اس حادثے میں دوکان پر چائے پی رہے آٹو ڈرائیور راجن تیواری، راجیش اگرہری اور راکیشن کسوندھن کی ٹرک کے نیچے دب کر موت ہوگئی۔ جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کرین و کھودائی مشین منگا کر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکلوایا۔ ایمبولنس سے سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج د ی ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ لکھنؤ میں وزیر اعلی دفتر سے جاری بیان کے مطابق یوگی نے مرحومین کی روح کی تسکین کی دعا اور مغموم اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے ڈی ایم و پولیس کے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bus Accident in Jammu & Kashmir's Poonch پونچھ سڑک حادثے میں 11 ہلاک، متعدد زخمی

:Condolence Over Poonch Road Accident پونچھ سڑک حادثے پر اعلیٰ شخصیات کا اظہار تعزیت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.