ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ منصور پور کے گاؤں بیگ راجپر میں مسلسل کئی روز سے رک رک کر ہورہی تیز بارش کی وجہ سے دیر رات ایک مکان کی کچی چھت گرگئی۔
مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے7 افراد دب گئے جن میں سے تین افراد کی رات میں ہی موت ہوگئی اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔
چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہوئے لوگوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا جن میں سے تین کی رات میں ہی موت ہوگئی اور چار لوگوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رام بن حادثہ: سب انسپکٹر کی اہلیہ کی لاش پانچ روز بعد بر آمد
اس تعلق سے مزید معلومات دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے کنبے کی ایک خاتون نے بتایا کہ 'کئی بار ہم نے وزیر اعظم ہاؤسنگ پالیسی اور مکان کی کچی چھت کو بنوانے کے لیے فارم بھرے ہیں پر ہماری ہر بار درخواست نامنظور کر دی گئی۔' ان کا کہنا ہے کہ 'اگر ہماری درخواست منظور ہوجاتی اور ہماری پکی چھت بن جاتی تو یہ حادثہ شاید نہیں ہوتا۔