ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں كورونا وائرس کے تین مشتبه مریض پائے گئے ہیں، ان میں دو مریض میرٹھ اور ایک مریض باغپت کا بتایا جا رہا ہے۔
جس طرح سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، وائرس کے انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ضلع میرٹھ میں اب تک تقریباً 100 مریضوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
اسی دوران گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثر تین مزید مشتبہ مریضوں کی جانچ کے لئے ان کے خون کے نمونے دہلی بھیجے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ضلع کے چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ اس سے بچاؤ کے سبھی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں لوگوں كو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
وہیں ضلع کی شاہی جامع مسجد میں بھی كرونا سے حفاظت کے لیے دعا کی گئی۔