ریاست اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے ٹنڈا کوتوالی علاقے میں کشتی پلٹ جانے کے باعث تالاب میں ڈوبنے سے تین نوجوان لاپتہ ہوگئے۔
کشتی پر چار نوجوان سوار تھے جس میں ایک نوجوان کسی طرح باہر نکل پایا۔
یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ گاؤں کے چار نوجوان کشتی کے ذریعہ دیوہٹ تالاب پار کر کے مکام پور بازار گئے تھے۔
واپسی کے دوران کشتی تالاب میں پلٹ گئی جس سے تین نوجوان ڈوب گئے۔ جبکہ ایک نوجوان کسی طرح باہر نکل آیا۔ ڈوبے ہوئے تینوں نوجوان ابھی تک لاپتہ ہیں۔