ETV Bharat / state

Three Branches Of Shaheen Group Will Be Inaugurate:کانپورمیں شاہین گروپ کی تین شاخوں کا افتتاح کیا جائے گا - The Branches Of Shaheen Group

امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ایسوسیشن آف مسلم پروفیشنلس نے اترپردیش کانپورمیں شاہین گروپ کرناٹک کے اشتراک سے مسلم اسکول کالج اورمدارس کے بچوں کے لیے تین شاخوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان شاخوں میں نوے فیصد حفاظ بچوں کو فوقیت دی جائے گی۔

کانپورمیں شاہین گروپ کے تین شاخوں کا افتتاح کیا جائے گا

author img

By

Published : May 11, 2023, 12:42 PM IST

کانپور: ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور میں شاہین گروپ کے چیئرمین عبدالقدیر نے تین نئے برانچ کھولیے کا اعلان کیا ہے۔ ان شاخوں میں ان بچوں کو ترجیح دی جائے گی جو حافظ ہیں،یا پھر ابھی کسی اسکول میں داخلہ نہیں لیا ہے۔ ان بچوں کو عصری اور دینی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ دس فیصد یتیم اور نادار بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ جنہیں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دی جائے گی۔

کانپورمیں شاہین گروپ کے تین شاخوں کا افتتاح کیا جائے گا

شاہین گروپ کے چیئرمین عبدالقدیر نے بتایا کہ وہ پچاس فیصد لڑکیوں کو بھی عصری تعلیم دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تین شاخوں میں ایک ریگولر شاخ ہوگی اور دو اکیڈمک سینٹر ہوں گے جس میں مدرسے کے بچوں کو خاص طور پر تعلیم دی جائے گی۔ شاہین گروپ کے اساتذہ کا قیام و طعام کا خرچہ شاہین گروپ کی جانب سے مفت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ان حفاظ بچوں کے لیے اکیڈمک انسٹیٹیوٹ سنٹر یونٹ قائم کیا جائے گا، جس میں ان حفاظ بچوں کو عصری تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ ایک سینٹر اسکول میں چلے گا جو ریگولر سنٹر ہوگا ،دو سینٹر مدرسہ الجامعہ القاسمیہ میں اور ایک سینٹر کانپور کا سب سے بڑا مدرسہ جامعہ العلوم پٹکاپور میں چلایا جائے گا ۔جس کے سارے اخراجات شاہین گروپ کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Interview With Dr Abdul Qadeer مدرسہ پلس مہم سے متعلق ڈاکٹر عبدالقدیر سے خصوصی بات چیت

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے اس اقدام نے کانپور میں پانچ ایجوکیٹرز میٹ کے ذریعے کانپور میں کورونا کے بعد سے سست پڑے تمام مسلم اسکول کالج اور مدارس کے ذمہ داران میں ایک نئی جان ڈال دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.