ETV Bharat / state

غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تین افراد گرفتار - تینوں ملزمین کو سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں تھانہ فتح پور کے پاس پولیس کی جانب سے چیکنگ مہم کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔

three arrested with illegal weapons in saharanpur uttar pradesh
غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تین افراد گرفتار
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تھانہ فتح پور کی پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسلحہ کی سپلائی کرنے والے تین شاطر افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے پاس سے 970 روپے نقد، ایک کار اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ونت بھٹناگر ایس پی، سٹی سہارنپور اترپردیش

واضح ہو کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص طمنچہ سے فائر کرتے ہوئے نظر آرہا تھا۔ جس کے تعلق سے تھانہ فتح پور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سے کرائم برانچ اور فتح پور کی پولیس نے تحقیق شروع کر دی تھی۔ جس کے سلسلے میں مخبر کی اطلاع پر چیکنگ مہم چلاکر گزشتہ رات چیکنگ کے دوران تین افراد جن میں سچن، دیپک اور نواب کو کلسیا روڈ پر واقع مانڈو والے برج کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

three arrested with illegal weapons in saharanpur uttar pradesh
غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تین افراد گرفتار

پولیس کی تفتیش کے بعد گرفتار کیے گئے ملزمین نے بتایا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے اسلحہ کی سپلائی کرتے ہیں اور اپنی حفاظت کے لیے بھی اپنے پاس اسلحہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد جو اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے وہ کار کی نمبر پلیٹ بدل کر اسلحہ کو دہرہ دون اور دیگر مقامات پر فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس پر فائر اس لیے کیا تھا تاکہ وہ فرار ہو سکیں۔

'عیدگاہ میں نماز ہونی چاہیے'

پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں سے گرفتار کیے گئے ایک شخص کے خلاف مختلف دفعات میں پہلے سے ہی فتح پور تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی۔ جس میں ایک شخص طمنچہ لہراتے ہوئے نظر آرہا تھا اور اس کے پیچھے دو دیگر ساتھی ویڈیو بنا رہے تھے۔ اس سلسلے میں تھانہ فتح پور میں مقدمہ درج ہے اور جانچ کی جا رہی تھی۔

گزشتہ رات چیکنگ کے دوران مذکورہ تینوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تینوں کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ جو فروخت کرنے کے لیے دوسری جگہ لے جا رہے تھے۔ گرفتار شدہ تینوں ملزمین کو سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.