نوئیڈا: اتر پردیش کی غازی آباد پولیس اور شر پسندوں کے ساتھ مبینہ انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش کی ٹانگ میں گولی لگی۔ انکاؤنٹر کے بعد کل تین ملزمین کو پکڑ لیا گیا۔ زخمی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 6 ماہ قبل لوٹ کے دوران صرافہ تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
Three Miscreants Arrested In Police Encounter
ایس پی دیہات ایراج راجہ نے بتایا کہ یہ واقعہ 14 اکتوبر 2021 کو لونی تھانہ علاقہ کی پوجا کالونی منگل بازار کالونی میں پیش آیا تھا۔ پاری جیولرز کی دکان پر بیٹھے تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیس تھا۔ اس سے قبل بدمعاشوں نے لوٹ مار کی کوشش کی تھی اور پکڑے جانے پر جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔
ایس پی نے بتایا کہ آج دوپہر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ منڈولہ روڈ کی جانب جاتے ہوئے پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ دونوں طرف سے گولیاں چلیں۔ اس میں ساحل عرف پانڈا ساکن گاؤں سلطان پوری دہلی کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ جبکہ اس کے ساتھی ببو عرف فرحان انصاری اور تحسین ساکن لونی غازی آباد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Theft Incident in Ghaziabad: غازی آباد کے کوی نگر میں لوٹ کی واردات
پولیس نے تینوں کے پاس سے ایک پستول، کارتوس اور اسکوٹی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پوجا جیولرس کے مالک کو ڈکیتی کی مخالفت کرنے پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔