ETV Bharat / state

جہیز کے نام پر قتل کے تین ملزم گرفتار - ضلع بلند شہر

جہیز کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں بلند شہر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جہیز کے نام پر قتل کرنے کے الزام میں بلند شہر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس نے جہیز کے خاطر قتل کے معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ کوتوالی شہر کے محلہ اسلام آباد میں عامر نے 23 جولائی کو تھانے میں اطلاع دی کی اس کی بیوی وارثہ گھر سے 30 ہزار روپے، سونے، چاندی کے زیورات لے کر کہیں فرار ہوگئی ہے۔

جس کے بعد اس معاملے میں پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 27 جولائی کو غازی آباد کے صاحب آباد علاقے کی دشمیش کالونی کے نزدیک لاوارث سوٹ کیس میں خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت وارثہ کے طور پر کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وارثہ کا نکاح گذشتہ ماہ یکم جون کو عامر کے ساتھ ہوا تھا، شادی کے بعد سسرال والے اسے زیادہ جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے پریشان کررہے تھے، اتنا ہی نہیں اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتے تھے۔

الزام ہے کہ جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس کے شوہر نے اپنے والدین کے ساتھ مل کر وارثہ کا قتل کردیا اور ثبوت مٹانے کے لیے اس کی لاش سوٹ کیس میں رکھ کر صاحب آباد علاقے میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے عامر کو جھوٹی اطلاع دے کر گمراہ کرنے کا خاطی مانا ہے، اور جہیز کے خاطر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرکے عامر اور اس کے والد مسلم اور ماں جمیلہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.