عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ نے مبینہ طور پر لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور، پریاگ راج اور کانپور سمیت 46 اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ ریلوے محکمہ کے مطابق عسکریت پسند تنظیم نے خط کے ذریعہ یہ دھمکی دی ہے۔
اس دھمکی کے بعد ریلوے محکمہ الرٹ ہے۔ جی آر پی اور آر پی ایف نے لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن اور لکھنؤ جنکشن پر نگرانی بڑھا دی ہے۔
تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 'ایسی دھمکی پہلی بار نہیں ملی ہے۔ ماضی میں بھی اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: کامران کا سیاسی قتل ہوا ہے، رہائی منچ کا الزام
سینئر افسران نے جی آر پی اور آر پی ایف اہلکاروں کو اسٹیشنوں پر کسی بھی مشکوک شخص کی تلاشی لینے کی ہدایت دی ہے اور اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دیں۔