ETV Bharat / state

مرادآباد: ماہ مقدس میں کاروبار بری طرح متاثر، دکانداروں میں تشویش

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر متعدد شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:00 AM IST

Updated : Apr 14, 2021, 11:25 AM IST

shopkeepers worried during ramadan
رمضان کے مہینے میں دکاندار پریشان حال

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے تحصیل اسکول محلہ محمد علی روڈ پر ہر برس رمضان کے مہینے میں ایک خاص بازار لگتا ہے جہاں خوب رونق ہوتی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس برس بھی بازار میں پہلے جیسی رونق نظر نہیں آرہی ہے۔

دکاندار پریشان نظر آرہے ہیں کیوں کہ اس بازار میں افطاری کے بعد لوگ خریداری کرنے آتے تھے، رات بھر اس بازار میں رونق نظر آتی تھی، لیکن کرفیو نافذ کیے جانے کی وجہ سے بازار کی رونق ختم ہوگئی ہے۔

رمضان کے مہینے میں دکاندار پریشان حال

انتظامیہ کی جانب سے ضلع مرادآباد میں رات کا کرفیو لگایا گیا ہے، جب کہ رمضان کے مہینے میں افطاری اور سحری کی دکانداری رات میں زیادہ ہوتی ہے کرفیو لگنے کی وجہ سے دکانداری پر بھی بہت اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں کے چہرے پر اداسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اس بازار کی کھجلہ پھینی ڈبل روٹی اور جلیبیاں کھجور، بریڈ، نہاری وغیرہ خاص چیزیں ہیں جن کی دکانداری پہلے کی مانند بہت کم ہو رہی ہے رات بھر چلنے والا بازار صرف دن میں ہی لگ رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال دکانداری بہت کم ہے ۔

Last Updated : Apr 14, 2021, 11:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.