ضلع بدایوں کے کرتا پاجامہ تیار کرنے والے درزی محمد عالم خان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر ہونا بھی بے حد ضروری ہے تاکہ بیروزگاری کے اس دور میں روزی روٹی کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔
محمد عالم نے بتایا کہ 'انہوں نے مدرسے سے تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد سلائی کا ہنر سیکھا۔ اس ہنر کو سیکھنے کے بعد اب ان کی زندگی خوشحال ہے۔
دور حاضر میں بڑھتی بیروزگاری کے سبب ملک بھر کے مختلف افراد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے سامنے روزی روٹی کا بڑا مسئلہ ہے اور روزی روٹی کے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے لیے تعلیم یافتہ ہونا ہی کافی نہیں بلکہ ہنر مند ہونا بھی زندگی بسر کرنے میں بہتر قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
درزی محمد عالم نے مزید بتایا کہ 'ہنر سیکھنے میں بہت زیادہ وقت درکار بھی نہیں ہے۔ اگر انسان دلچسپی اور کوشش کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھے تو اسے بیروزگاری کے سبب در بدر بھٹکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔