قومی دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین معاملہ سیہانی گیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقہ اٹور گاؤں کا ہے۔ یہاں چوروں نے ایک سیاسی پارٹی کے زیر تعمیر دفتر میں رکھے جنریٹر کو چوری کر لیا ہے۔
وہیں گذشتہ روز غازی آباد میں شراب کی دکان سے شراب کے 35 پیٹی چوری ہونے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔
دراصل انڈین آرگنائزڈ پارٹی کے نام کی ایک مقامی پارٹی یہاں اپنا دفتر بنا رہی ہے۔ جس میں تعمیراتی کام کے لئے ایک جنریٹر رکھا ہوا تھا۔ کل رات اسی جنریٹر کے کمرے کا تالا توڑ کر چور جنریٹر لے گئے۔ رات کے وقت زیر تعمیر سائٹ پر ایک سپروائزر بھی موجود تھا، لیکن اسے اس کی خبر نہیں ملی۔ جنریٹر چوری کرنے کا کام چوروں نے بہت ہی چالاکی سے انجام دیا ہے۔ ا
اس معاملے کی شکایت پولیس کو تحریری طور پر دی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
واضح رہے کہ 'گذشتہ روز چور ویویکانند نگر میں شراب کی دکان کے پچھلے دروازے سے داخل ہوئے اور شراب کی 35 پیٹی لے کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کی نگرانی کے باوجود چوری کے واقعات مسلسل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔'