ملک میں کووِڈ۔ 19 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 3 مئی تک یونیورسٹی بند رہے گی۔ تاہم اس مدت کے دوران سر سندرلال ہسپتال اور ٹراما سنٹر میں تمام ضروری خدمات(جیسے طبی اور ہنگامی خدمات، بجلی اور پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، حفاظت کی خدمات، دودھ اور کووڈ ۔19 انفیکشن کی روک تھام کے لیے کوششیں) جاری رہیں گی۔ کورونا وائرس سے تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر ان خدمات میں مصروف اہلکار بھی عمل کریں گے۔
یونیورسٹی کے تمام طلبا یا ملازمین جو بی ایچ یو کیمپس میں مقیم ہیں وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 2369242 ، 2369134 پر بی ایچ یو کے کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
بی ایچ یو: لاک ڈاؤن کے دوران کوئی امتحانات نہیں ہوں گے
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست اتر پردیش کے کاشی ہندو یونیورسٹی 3 مئی تک بند رہے گی۔ لاک ڈاؤن مدت میں کوئی امتحانات نہیں ہوں گے، طلبا اضافی فیس کے بغیر فیس جمع کراسکتے ہیں۔