ETV Bharat / state

اناؤ میں گنگا ندی کے کنارے لاش کو دفنانے کے لیے نہیں بچی ہے جگہ

اتر پردیش کے اناؤ میں گنگا ندی کے کنارے لاش کو دفنانے کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے، دور دور تک لاشیں ہی لاشیں دفنائی جارہی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے اندر 300 لاشوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ گنگاندی کے کنارے لاشوں کا انبار

up_unn_04_dead body_visual byte_10050
گنگاندی کے کنارے لاشوں کا انبار
author img

By

Published : May 13, 2021, 1:23 PM IST

اناؤ ضلع کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کا اثر اب گنگا کے کنارے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جہاں بڑی تعداد میں لاشوں کی آخری رسم ادا کی جارہی ہے۔ لوگ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کو جلانے کے بجائے دفنا کر آخری رسم پورا کر رہے ہیں۔ گھاٹوں کا عالم یہ ہے کہ اب لاش دفنانے کے لیے جگہیں نہیں بچی ہے۔

دیھکیے رپورٹ

ایک مہینے میں 300 سے زیادہ لاشیں

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 300 سے زیادہ لاشیں یہاں آخری رسومات کے لئے لائی گئی ہیں۔ جس میں سے زیادہ تر لاشوں کو زمین میں دفنا دیا گیا۔ اب حالت یہ ہے کہ گنگا کے کنارے لاش دفنانے کے لیے جگہ نہیں بچی ہے۔ ایسا حال اناؤ کے دو گھاٹ بکسر اور روتاپور میں دیکھنے کو ملا ہے۔

اناؤ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

اناؤ کے دیہی علاقوں میں ایک کے بعد ایک مشکوک حالت میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہورہی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر لوگوں کو کھانسی، بخار اور سانس لینے میں پریشانی ہوئی اور آخری میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اس طرح سے دیہی علاقوں میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی، اناؤ کے روتاپور گھاٹ کے نزدیک ایک ماہ میں قریب 300 کے قریب لاشوں کو دفنایا گیا۔

اس گھاٹ پر روتاپور، مرزاپور، لنگڑاپور، بھٹپوروا، راجے پور، کنیمامئو، فتح پور سمیت کئی گاؤں کے لوگ آخری رسومات کے لیے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.