ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور علاقے کے گنگوہ قصبہ میں نوین منڈی میں واقع 21 لاکھ روپے کی قیمت سے تعمیر جدید لیٹرین اور غسل خانہ کا تاجروں اور کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حکومت برابر غریبوں اور کسانوں کے مفاد میں کام کررہی ہے، لیکن گاؤں پردھان حکومت کے منصوبے پر لگاتار پانی پھیر رہے ہیں۔
ایسا ہی معاملہ گنگوہ میں واقع نوین منڈی کا روشنی میں آیا ہے جہاں پر جدید ٹیکنالوجی سے تعمیر لیٹرین اور غسل خانہ کسانوں اور تاجروں کے لیے صرف شوپیش بنا ہوا ہے۔
برس سے بن کر تیار ہوئے اس ٹائیلیٹ میں گندگی کا انبار ہے، اور جدید ٹیکنالوجی سے تعمیر ہونے کے باوجود لیٹرین میں کہیں بھی جدید کاری نظر نہیں آتی۔
لیٹرین میں پڑی دراڑیں اور ٹوٹ کر گرتی ٹائلز اس کی تعمیر میں برتی گئی بے ضابطگیاں سب کے سامنے نظر آتی ہیں۔
اس سلسلے میں گنگوہ 'ادھیوگ ویاپار منڈل' کے صدر مولہڑ کا کہنا ہے کہ وہ اس لیٹرین کے سلسلے میں ڈی ڈی سی کو کئی مرتبہ مکتوب لکھ چکے ہیں، لیکن آج تک اس میں کوئی سہولیات مہیا نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے اس کی تعمیر میں گھٹیا سامان کا استعمال کیا ہے، ٹائلز خود ہی اتر کر گررہی ہیں، لیٹرین کی دیواروں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔
اُدھر منڈی احاطے میں اپنی فصلوں کو آنے والی کسانوں اور تاجران کا کہنا ہے کہ تعمیر شدہ لیٹرین صرف نام کی بنی ہے اس میں جدید کاری یا کوئی سہولت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سوچھ بھارت مشن کو افسران کھلے عام ناکام بناے میں لگے ہیں۔