ETV Bharat / state

Tauqeer Raza in Aligarh: سماجوادی اور کانگریس کے سیکولرزم میں زمین آسمان کا فرق، مولانا توقیر رضا - سماجوادی کے سیکورلرزم پر توقیر رضا خان کا سوال

اتحاد ملت کونسل Ittehad Millat Council کے بانی مولانا توقیر رضا نے علی گڑھ میں کانگریس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے سیکولرازم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

اتحاد ملت کونسل کے بانی مولانا توقیر رضا

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 3:03 PM IST

علی گڑھ: کانگریس امیدوار کی حمایت میں ضلع علی گڑھ پہنچے Maulana Tauqeer Raza Support Congress مولانا توقیر رضا نے کہا کہ 'ڈی ایس پی ضیاء الحق انصاری کے قتل کے ملزم کو اکھلیش یادو نے انتخابات میں امیدوار نامزد کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے سیکولرازم میں اور کانگریس کے سیکولرازم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

اتحاد ملت کونسل کے بانی مولانا توقیر رضا

اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Assembly Election میں مسلم رائے دہندگان کے ووٹ زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں مسلم اسکالرز اور علماء سے اپنی حمایت میں بیانات جاری کروانے کے ساتھ ساتھ مسلم اکثریتی علاقوں کے دورے کروا رہی ہیں تاکہ مسلم ووٹرز متاثر ہو کر ان کے حق میں ووٹ کریں۔

سیاسی جماعت اتحاد ملت کونسل کے بانی مولانا توقیر رضا اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں ضلع علی گڑھ پہنچے اور پریس کانفرنس میں بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر تنقید کی۔

مولانا توقیر رضا نے کانگریس پارٹی کو سیکولر پارٹی بتاتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔

مولانا توقیر رضا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اتر پردیش میں اکھلیش کی خود مختار حکومت نہیں بننی چاہیے کیونکہ 2012 سے 2017 تک ریاست اتر پردیش میں اکھلیش یادو کی ہی حکومت تھی جس میں تقریباً 176 فساد ہوئے تھے۔

مولانا توقیر رضا نے کہا 'مجھے یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس تنہا حکومت بنائے گی اور اگر حکومت بنانے میں کچھ سیٹیں کم رہ جاتی ہیں تو جو سیاسی جماعتیں سیکولر ہیں ان کی حمایت سے ہم حکومت بنائیں گے۔'

سماجوادی پارٹی کے سیکولر ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے مولانا توقیر رضا نے کہا کہ 'اکھلیش کی حکومت میں ڈی ایس پی ضیاء الحق انصاری کے قتل کے ملزم کو سماجوادی پارٹی نے انتخابات میں امیدوار نامزد کیا ہے، یہ ایسی سیکولر پارٹی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سیکولرازم میں اور کانگریس کے سیکولرزم میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

مولانا توقیر رضا نے دھرم سنسد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'دھرم سنسد میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جارہا ہے اور یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ''میں یہ چاہتا ہوں کہ اس انتخاب میں ہمارے ووٹوں کی تقسیم نہ ہو اور بی جے پی کی حکومت نہ بنے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.