ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav on Corruption ریاست میں بدعنوانی اور مہنگائی کا دور ہے، اکھلیش - بلڈوزر سے اترپردیش میں لاقانونیت پھیل رہی ہے

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جےپی حکومت بلڈوزر سے اترپردیش میں لاقانونیت پھیل رہی ہے۔ بی جےپی سازش کر کے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By

Published : Aug 12, 2023, 7:09 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ہفتہ کو ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ناانصافی، ظلم، مہنگائی،بدعنوانی شباب پر ہے۔ سماج کا ہر طبقہ اس سے پریشان ہے۔

یادو نے پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دروازے۔ دروازے دستک دینے کے لئے ابھی سے مشغول ہوجائیں۔ زمینی سطح پر لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ اور پوری دلجمعی کے ساتھ کام میں لگ جائیں۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں ڈبل انجن کی دونوں سرکاریں وداع ہونگی۔ بی جےپی حکومت ریاست میں 80 کی 80سیٹیں جیتے گی۔ عوام کا بھروسہ سماج وادی پارٹی پر ہے۔ سماج وادی پارٹی کے پاس عوام کی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت بلڈوزر سے اترپردیش میں لاقانونیت پھیل رہی ہے۔ بی جےپی سازش کر کے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ بی جے پی منصوبہ بند طریقے سے خاطی افراد کو فرضی مقدمات میں پھنسا کر انہیں پریشان کررہی ہے۔ این سی آر بی کے اعداد کے مطابق پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات اترپردیش میں ہورہی ہے۔

بی جے پی اقتدار کا غلط استعمال کر کے آئین اور جمہوریت کو کمزورکررہی ہے۔ بی جے پی غیر اخلاقی سیاست کر کے الیکشن کو متاثر کرتی ہے۔ سرکاری اسکیمات کے مستفیدین کو بی جے پی ووٹ بینک کی طرح استعمال کرتی ہے۔ بی جے پی جھگڑے لگا کر سماج کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی انگریزیوں کی پالیسی’پھوٹ ڈالو۔راج کرو‘ پر چل رہی ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جےپی عوام کو بنیادی مسائل سے گمراہ کررہی ہے۔ بی جےپی شہریوں کے حقوق اور ان کے وقار پر حملہ کررہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے طلبہ، نوجوان کسان، کاروباری سبھی پریشان ہیں۔ بی جے پی کے غلط کاموں سے کسان کامویشی اب کسان کو ہی برباد کررہا ہے۔ طلبہ اور نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ہے۔کاروباری لوٹے جاررہے ہیں۔ خواتین اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نفرت کی آگ کو ہوا دے رہی ہے بی جے پی: اکھلیش

بی جے پی کی وجہ آئین خطرے میں ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کو دبایا جارہا ہے۔ بی جے پی کے سازش سے سماج وادی کارکنوں کو محتاط رہنا ہے۔ بی جے پی جھوٹا پرچار کر کے سماج وادی ماحول خراب کرنے کا کام کررہی ہے۔ پریس کی آزادی پر حملہ ہورہا ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ اقتدار کے دباؤ سے جمہورہت کو متاثر کیا جارہا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.