ETV Bharat / state

بی جے پی کے دور حکومت میں انتشار کی فضا قائم

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر سماج وادی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے زور شور سے اپنی موجودگی درج کرانی شروع کر دی ہے۔

بی جے پی کے دور حکومت میں انتشار کی فضا قائم
بی جے پی کے دور حکومت میں انتشار کی فضا قائم
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:07 PM IST

اس تناظر میں چھجارسی کالونی میں ایس پی کارکنوں نے کنور بلال برنی اور سشیلا بھارتی کی قیادت میں لوگوں کو ایس پی کی پالیسیوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سیکٹر 51 میں ایس پی کارکنوں نے لوگوں میں کتابچہ تقسیم کئے۔ ایس پی کے ترجمان راگھویندر دبے نے کہا کہ اتر پردیش میں امن وامان کی صورتحال حد درجہ بدترین ہے۔

قتل ، ڈکیتی ، عصمت دری کے واقعات عام ہوگئے ہیں۔ غازی آباد میں صحافی کو بھانجی سے بدتمیزی کرنے کی مخالفت کرنے پر شرپسندوں نے گولی مار دی۔

ریاست بھر میں مجرموں کی بالادستی ہے۔ مجرم جیل میں رہنے کی بجائے سڑکوں پر بے خوف گھوم رہے ہیں۔

ایس پی رہنما کنور بلال برنی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں انتشار کی فضا ہے ، اس حکومت میں کوئی بھی بڑا منصوبہ یا کسی بھی طرح کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ، جیسے ہی 2022 میں ایک بار پھر اکھلیش یادو کی سوشلسٹ حکومت تشکیل پائے گی ، ریاست میں رکنے والے تمام ترقیاتی کاموں کو تیز تر کردیا جائے گا اور بدعنوانی پر قابو کے ساتھ ہی ریاست میں امن و امان بحال ہوگا۔

اس موقع پر کنور بلال برنی ، شکیل سیفی ، راہول یادو ، سشیلا بھارتی ، رام ویرسنگھ دلشاد خان ، حنیف سیفی ، اجے یادو ، نیشا ، ریہانہ ، رام پیاری، پشپا ، راجرانی سمیت ایس پی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.