ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولہ کوتوالی علاقے میں گذشتہ رات چوروں نے دو دکانوں سے لاکھوں روپیے کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
اس تعلق سے پیزا ریسٹورنٹ کے مالک جوگیندر سنگھ نے بتایا کہ 'اس کی دکان کی دیوار توڑ کر چوروں نے نقدی اور ایک ایل سی ڈی چوری کرلی جبکہ جوتے کے دکاندار انکت یادو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'اس کی دکان کا تالا توڑ کر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کے جوتے اور کپڑے چوری کرلئے گئے۔
مزیڈ پڑھیں:
بینک ڈکیتی کے دو ملزم گرفتار، یوٹیوب سے لی تھی ٹریننگ
واضح رہے کہ دونوں دکانوں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی چوری کے بعد بھی اب تک پولیس چوروں کو تلاش کرنے اور چوری کا سامان برامد کرنے میں ناکام ہے۔