ETV Bharat / state

Woman Killed Her Husband عاشق کے ساتھ مل کر خاتون نے شوہر کو قتل کردیا

خاتون نے اپنے عاشق میستری کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا۔ اس واردات میں خاتون اور میستری کا ایک مزدور نے بھی ساتھ دیا۔ قتل کے بعد شوہر ستیش پال کی لاش کو پڑوسی اجے کے زیرتعمیر مکان کے سیفٹی ٹینک میں دفن کردیا۔ The Woman Killed Her Husband Along With Her Lover

عاشق کے ساتھ مل کر خاتون نے شوہر کو قتل کیا

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 4:53 PM IST

عاشق کے ساتھ مل کر خاتون نے شوہر کو قتل کیا

نوئیڈا:اتر پردیش گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے سرسوتی گنج میں ایک خاتون کے مستری کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔ خاتون نیتو نے مستری ہرپال اور ایک مزدور کے ساتھ مل کر اس جرم کو انجام دیا اور اپنے شوہر ستیش پال کی لاش کو پڑوسی اجے کے زیر تعمیر مکان کے سیفٹی ٹینک میں دفن کردیا۔ یہ نوجوان 2 جنوری سے لاپتہ تھا۔ جب اس کے اہل خانہ اور پولیس نے گمشدگی کا کیس درج کرکے تلاش شروع کی تو ملزم خاتون مستری کے ساتھ فرار ہوگئی۔ تاہم پولیس نے مستری اور نیتو کو گرفتار کر لیا ملزم ساتھی مزدور گورو ابھی بھی فرار ہے۔

واضح رہے کہ بلند شہر کے دراور گاؤں کا رہنے والا ستیش پال اپنی بیوی اور 5 سالہ بچے کے ساتھ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے سرسوتی کنج میں رہتا تھا۔12 سال قبل نیتو سے شادی ہوئی تھی۔ستیش پال نوئیڈا میں ایک ایکسپورٹ کمپنی میں کام کرتا تھا۔ یہاں ایٹہ کا رہائشی مستری ہرپال پڑوسی اجے کا گھر کی تعمیری کام کر رہا تھا۔

ہرپال کے گھر کی تعمیر کے دوران اس کے ستیش پال کی بیوی نیتو کے ساتھ تعلقات قائم ہو گئے۔ جب 2 جنوری کو ستیش اپنی ڈیوٹی سے لوٹا تو اسی دوران نیتو اور ہرپال نے منصوبہ بند طریقے سے ستیش پال کا گلا دبا کر قتل کردیا، ایک اور مزدور کے ساتھ مل کر ان دونوں نے ستیش پال کی لاش اجے کے زیر تعمیر مکان کے سیپٹک ٹینک میں دفن کردی،پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش پر سیمنٹ ڈال کر چنائی کی اس کے بعد ملزمان نے سیمنٹ پر پتھر رکھ کر ڈھانپ دیا۔

ملزم خاتون نے کسی کو اس واقعہ کی خبر تک نہیں ہونے دی، کئی دنوں تک ستیش پال سے بات نہ ہونے پر جب ستیش کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی اور پولیس کو اطلاع دی تو اس کے بعد ملزم نیتو راج مستری ہرپال کے ساتھ فرار ہوگئی۔

مزید پڑھیں: Bhind Murder Case قتل میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

لواحقین کی اطلاع پر بسرکھ کوتوالی پولیس نے دونوں ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ہرپال کی نشاندہی پر پولیس نے گھر کے اندر سے لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ رامبدن سنگھ، ڈی سی پی سنٹرل زون نے کہا ہے کہ ملزم نیتو اور مزدور کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.