موصولہ اطلاع کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے پنچایت کیلاش پور جھومن کی مقتول مینا دیوی (22) کے شوہر دھرمیندر ریداس سے کچھ کہا سنی ہو گئی جس کے بعد مینا دیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔
انچارج انسپکٹر پرمود کمار سنگھ نے بتایا کہ 'پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی ہے۔
بتایا جا رہا کہ 'دھرمیندر ریداس کی شادی تھانہ موتی پور کے گاؤں گوڈھریا کی رہائشی رامسنیہی کی بیٹی مینا دیوی سے ہوئی تھی۔ متوفی مینا دیوی کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں تھی جس کو لےکر دونوں کت مابین کچھ کہا سنی ہوئی۔ اس سلسلے میں مقتول کے والد رامسنیہی نے تھانہ روپیڈیھا میں ایف آئی آر درج کی ہے۔