ETV Bharat / state

بنکاری صنعت کے گرافکس ڈیزائنر مالی بحران کے شکار - گرافکس ڈیزائنگ

مئو میں بنکاری صنعت کا اہم حصہ گرافکس ڈیزائنگ ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی گرافکس ڈیزائنر معاشی طور پر کافی کمزور ہو گئے ہیں۔ آرڈر نہ ملنے سے وہ اپنے بچوں کا علاج اور تعلیم و تربیت کرانے سے بھی قاصر ہیں۔

The weaving industry's graphic designer is in financial crisis
بنکاری صنعت کے گرافکس ڈیزائنر مالی بحران کے شکار
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:14 PM IST

آسائش کے کسی بھی سامان کو خوبصورت نظر آنے میں اس کی ڈیزائن کا بہت اہم کردار ہوتا۔ مئو میں تیار ہونے والی دل جازب ساڑیاں بھی خوبصورت ڈیزائن کی وجہ سے ہی مقبول ہیں۔ ان ساڑیوں کو پاور لوم پر تیار کرنے سے پہلے ہنرمند کاریگر ڈیزائننگ کارڈ تیار کرتے ہیں۔ ان کارڈ پر مختلف اقسام کی خوبصورت ڈیزائن بنانے کے لئے ڈرافٹنگ کی جاتی ہے۔

بنکاری صنعت کے گرافکس ڈیزائنر مالی بحران کے شکار

خاص قسم کے دفتی کے کارڈ میں گراف پیپر پر ڈیزائن کے مطابق سوراخ کئے جاتےہیں۔ مئو ضلع میں قدیم دور سے جاری یہ ہنر آج بھی کامیاب ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد اس صنف پر بھی مندی چھائی ہے۔ کارڈ تیار کرنے والے کاریگر اپنے اہل خانہ کے دوا علاج کے بھی محتاج ہیں۔ کارڈ سے گزر کر ساڑی کے رنگین دھاگے مختلف قسم کی ڈیزائن میں سما جاتے ہیں۔

The weaving industry's graphic designer is in financial crisis
بنکاری صنعت کے گرافکس ڈیزائنر مالی بحران کے شکار

یہاں ایک خاص قسم کی پلی(pully ) سے ڈیزائن تیار کرنے والے کارڈ آہستہ آہستہ آگے آکر ساڑیوں میں ڈیزائن بنانے کا سب سے اہم کام انجام دیتے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن نے گرافک ڈیزائن تیار کرنے والے کاریگروں کو مالی طور پر کافی کمزور کر دیا ہے۔ ان کاریگروں کے بچوں کی تعلیم پر بھی اثر پڑا ہے۔

پہلے کے مقابلے ساڑیوں کی خرید و فروخت کافی کم ہونے سے گرافکس تیار کرنے کے آرڈر بھی نہیں مل رہے ہیں ۔ یہ کاریگر چاہتے ہیں کہ حکومت ان کی خستہ حالی پر توجہ دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.