جمعرات کی شب سے ماہِ ذوالحجہ کے شروع ہونے کا امکان ہے، ذوالحجہ کا مہینہ بالخصوص اس کے ابتدائی دس ایام کو خاص فضیلت حاصل ہے، اس ماہ میں مسلمان عید الاضحی،حج قربانی سمیت دیگر عبادات کرتے ہیں ،ان تمام تر موضو عات پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مفتی ارقم قاسمی سے خاص بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے اس ماہ سے متعلق فرمایا ہے ذوالحجہ کے ماہ کو عظمتوں اور فضائل سے بھر دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ احادیث کے مطابق اس عشرے میں ایک روزے کا ثواب ایک برس کے روزے کے برابر ہے، اور ایک رات عبادات کرنے پر شب قدر جیسا ثواب بھی ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ابتدائی دس ایا م کے روزے رکھیں،اور نہیں تو کم از کم یوم عرفہ کا روزہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی مہینے میں حج جسیا مقدس فریضہ بھی ادا کیا جاتا ہے، جسے اللہ تعالی نے صاحب استطاعت بنایا ہے وہ ضرور حج ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ہر صاحب نصاب کو اس عشرے میں قربانی ضرور دینی چا ہیے، اس کے علاوہ قربانی تک لوگ داڑھی، بال اور ناخن تراشنے سے بچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فضیلت کے اعتبار سے یہ ماہ رمضان سے کم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:میرٹھ: عید الضحی کے پیش نظر قاضی شہر کی عوام سے اپیل