ETV Bharat / state

UP Government: اترپردیش حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم، دانش آزاد انصاری - اترپردیش حکومت تمام طبقات کی بہتری کے لئے پرعزم

یوپی حج اوقاف و اقلیتی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دنوں اقلیتی اداروں کے تمام چیئرمینز، اراکین اور افسران کے ساتھ ریاستی کابینی وزیر دھرم پال سنگھ کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس بات پر تبادلۂ خیال کیا گیا کہ اترپردیش میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کس طرح کام کیا جائے، اقلیتی اکثریتی علاقے میں ترقیاتی کام کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد تھا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر منظم طریقے سے کام کیا جائے تاکہ ہر شخص کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔ UP Government is Serious About Strengthening the Education System in Minority Institutions

دانش آزاد انصاری
دانش آزاد انصاری
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 2:12 PM IST

اتر پردیش حج اوقاف و اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں اتر پردیش حکومت کے اقلیتوں کے حوالے سے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اوقاف املاک اور مدارس کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ ہے۔ UP Government is Serious About Strengthening the Education System in Minority Institutions۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اقلیتی اداروں کے تمام چیئرمینز، اراکین اور افسران کے ساتھ ریاستی کابینی وزیر دھرم پال سنگھ کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس بات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے کہ اترپردیش میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کس طرح کام کیا جائے، اس میں اقلیتی اکثریتی علاقے میں ترقیاتی کام کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

دانش آزاد انصاری

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد تھا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر منظم طریقے سے کام کیا جائے تاکہ ہر شخص کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔ مدارس نے ایم ٹی ای ٹی کی طرز پر ہونے والے امتحانات اور قومی ترانہ سمیت متعدد سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس میں دینی تعلیم اور دنیاوی تعلیم پر بھی زور دے رہی ہے تاکہ طلبا و طالبات کا مستقبل تابناک ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی منشا ہے کی ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر ہو، مدارس میں حب الوطنی اور جدید علوم پر پر زور دیاجارہا ہے۔مدارس میں ہونے والی تقرری پر بھی اتر پردیش حکومت نظر رکھ رہی ہے اب مدارس میں تقرری کے لیے ایم ٹی ای ٹی امتحان میں کامیاب ہونے پر ملازمت دینے پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینی وزیر کی قیادت میں اوقاف املاک کو ناجائز قبضہ سے پاک کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کیے جائیں گے اور اس کے لیے ایکشن پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اسے نہ صرف اقلیتوں کی فلاح و بہبود وابستہ ہے بلکہ کہ بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کاروائی بھی ہوسکے گی۔

مدارس میں تعلیم دے رہے مدرسہ جدید کاری اسکیم کے تحت ہزاروں اساتذہ کو گزشتہ کئی ماہ سے سے تنخواہ میسر نہیں ہوئے اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے کئی بار تنخواہ جاری کی جاچکی ہیں، اور جو بھی پریشانیاں آئی آرہی ہیں اس پر بھی غور و فکر کرجلد ہی ان کو تنخواہ جاری کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ خاص کرمسلمان طبقہ حکومت کے طریقہ کار سے خوش ہے اور بڑی تعداد میں عوام کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور مدرسہ بورڈ کی مشترکہ کہ فیصلہ کہ مدارس میں تقرری کے لئے ایم ٹی آئی ٹی متحان میں کامیابی حاصل ہونا ضروری ہے اس پر مدارس کے اساتذہ پر کام کرنے والی تنظیموں نے آواز بلند کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اقلیتوں کے اختیار کو میں دخل اندازی کیے بغیر اگر اس طرح کے امتحانات منعقد کرانا ممکن ہے تو حکومت کر آئے ورنہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.