ETV Bharat / state

Death Of An Electrician In Rampur: محکمہ بجلی کے ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت، اہل خانہ کا ہنگامہ - محکمہ بجلی کے ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت

رامپور میں کرنٹ کی زد میں آنے سے محکمہ بجلی ایک ملازم کی موت ہو گئی۔ جس سے لوگوں نے غصہ میں آکر لاش کو بیچ سڑک پر رکھ کر خوب ہنگامہ کیا۔Death Of An Electrician In Rampur

حکمہ بجلی کے ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت، اہل خانہ کا ہنگامہ

author img

By

Published : May 10, 2022, 10:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں بجلی کے پول پر چڑھ کر کام کر رہے محکمہ بجلی کے کانٹریکچول ملازم کرنٹ کی زد میں آنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ بتایا جا رہا ہے۔وہیں ملازم کی موت کے بعد لوگوں نے غصہ میں آکر لاش کو بیچ سڑک پر رکھ کر خوب ہنگامہ کیا۔Death Of An Electrician In Rampur

حکمہ بجلی کے ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت، اہل خانہ کا ہنگامہ

اس درمیان موقع پر پہنچے سٹی مجسٹریٹ ہیم سنگھ نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر ٹریفک کو کھلوایا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال روانہ کیا گیا۔ سٹی مجسٹریٹ نے بتایا کہ مہلوک گیندا لال محکمہ بجلی میں کانٹریکچول ملازم تھے۔ وہ آج بجلی کے ایک پول پر چڑھ کر تاروں میں کچھ کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملی معلومات کے مطابق گیندا لال نے کام کرنے سے پہلے لائن شٹ ڈاؤن کرا دی تھی، لیکن جب گیندا لال نے کام کرنا شروع کیا۔

تو اچانک بجلی اسٹیشن سے کسی نے لائن سپلائی آن کر دی۔ جس سے گیندا لال کرنٹ سے جھلس کر پول سے نیچے زمین پر گر گئے اور ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ سٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ معاملے کی جانچ شروع کرا دی گئی ہے، جو بھی قصوروار ہوگا۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہلوک کے اہل خانہ کی جانب سے دی گئی تحریر پر ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

مہلوک گیندا لال کے بیٹے سریش نے محکمہ بجلی کے جے ای پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی موت کے ذمہ جے ای راہل رنجن ہیں۔ اس نے بتایا کہ گزشتہ ان کے والد کی جے ای راہل رنجن سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اس کے والد کو سازش کے تحت کرنٹ سپلائی جاری کرکے ہلاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ موجودہ جے ای راہل رنجن سے متعلق پہلے بھی کئی لاپرواہی کی کئی شکایات سامنے آ چکی ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ مہلوک کے اہل خانہ کو کب اور کس طرح انصاف مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ بجلی کے ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.