ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں آج صبح شاندار بارش ہوئی, بارش آہستہ آہستہ ہلکی ہواؤں کے ساتھ ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک ہوتی رہی جس کے بعد موسم پوری طریقے سے صاف و شفاف نظر آنے لگا۔
اس سے قبل بنارس میں کئی ماہ قبل بارش ہوئی تھی بیچ میں سخت گرمی ہو رہی تھی جس سے لوگ پریشان تھے، جس کے بعد آج شاندار بارش ہوئی تو لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
واضح رہے کہ بنارس شہر میں گرمی کے موسم میں یہ پہلی بارش ہے اس سے قبل بنارس کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے 41 ڈگری تک تھا جس سے لوگ کافی پریشان تھے لیکن آج کی بارش سے یہ امید کی جارہی ہے کہ موسم کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔