ETV Bharat / state

بریلی: مفتی اختر رضا خان تاج الشریعہ کا تیسرا عرس اختتام پذیر - درگاہ اعلیٰ حضرت کے کمپلیکس میں واقع درگاہ تاج الشریعہ

درگاہ اعلیٰ حضرت کے کمپلیکس میں واقع درگاہ تاج الشریعہ اور متھرا پور میں واقع مدرسہ جامعتہ الرضا میں سُنّی بریلوی مسلک کے مذہبی رہنما مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں تاج الشریعہ کا تیسرا سالانہ دو روزہ عرس مبارک سادگی اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

third urs
third urs
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:09 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں خاندان اعلیٰ حضرت کی عظیم الشان شخصیت مرکز اہل سُنّت کے پیشوا مفتی اختر رضا خان تاج الشریعہ کا دو روزہ عرس اختتام پذیر ہوا۔

شام 7:14 بجے قل کی رسم ادا کی گئی۔ قل کی رسم حضرت تاج الشریعہ کی درگاہ کے احاطے میں کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ادا کی گئی۔ علماء کرام، مفتیانِ کرام اور مقررین نے تمام مسائل پر تقریر کرتے ہوئے مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل کی اور حکومت ہند سے پیغمبرِ اسلام اور قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والے غیر سماجی عناصر کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالنے کی اپیل کی۔

تیسرا عرس اختتام پزیر

درگاہ اعلیٰ حضرت کے کمپلیکس میں واقع درگاہ تاج الشریعہ اور متھرا پور میں واقع مدرسہ جامعتہ الرضا میں سُنّی بریلوی مسلک کے مذہبی رہنما مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں تاج الشریعہ کا تیسرا سالانہ دو روزہ عرس مبارک سادگی اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یہ عرس محدود حضرات کی موجودگی میں کووڈ 19 کی گائڈ لائن کے تحت اختتام پذیر ہوا اور عرس کی تمام تقریبات کو آڈیو کے ذریعے آن لائن نشر کیا گیا۔ درگاہ تاج الشریعہ کی تمام تقریبات کو تاج الشریعہ مفتی اسجد رضا خاں نے اپنے دستِ مبارک سے ادا کی۔

غورطلب ہے کہ عرس کی تقریبات درگاہ تاج اشریعہ کے سجادہ نشین مفتی اسجد رضا خان کی سرپرستی اور عرس منعقد کرنے والی تنظیم ”جماعت رضائے مصطفیٰ“ کے نائب صدر سلمان میاں کی قیادت میں ادا کی گئیں۔

جماعت رضائے مصطفیٰ نے عرس کے اعلان کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اس برس کورونا جیسی مہلک بیماری کے پیشِ نظر ملک اور بیرون ممالک میں آن لائن عرس منایا جائے گا۔ درگاہ تاج الشریعہ اور مدرسہ جامعتہ الرضا کے علاوہ لوگوں نے مساجد، خانقاہوں، گھروں، دکانوں اور گاؤں میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ عرس منایا۔ مفتی اسجد رضا خاں نے قل کی رسم ادا کی۔

جماعت رضائے مصطفیٰ کے ترجمان ثمران خان نے بتایا کہ جمعرات کے روز درگاہ تاج الشریعہ میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی اور نعت و منقبت کی محفل سجائی گئی۔ صبح 7 بجکر 10 منٹ پر حضرت تاج الشریعہ کے والد ابراہیم رضا خاں جیلانی میاں کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ دن بھر مریدوں اور عقیدت مندوں کی آمد و رفت کے ساتھ درگاہ میں گلپوشی اور چادر پوشی کا سلسلہ چلتا رہا۔

مفتی شہزادہ عالم نے کہا کہ قرآن اللہ کا کلام ہے، جس میں قیامت تک کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔ نہ قرآن جیسی کوئی مقدس کتاب روئے زمین پر موجود ہے اور نا قیامت تک ہوگی۔ وسیم رضوی جیسے خارجِ اسلام اور غیر سماجی عناصر اگر یہ کہتے ہیں کہ وہ قرآن کو تبدیل کر سکتے ہیں، تو یہ پاگل پن ہے اور اس پاگل پن کا کوئی علاج نہیں ہے۔ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیغمبرِ اسلام اور قرآن کی شان میں گستاخی کرنے والے نالائق لوگوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے جیل میں ڈال دینا چاہیئے۔

عرس کے اخیر میں تاج الشریعہ کے صاحبزادے اسجد رضا خاں نے تقریر کی اور شام کو 7 بجکر 14 منٹ پر تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خاں کے تیسرے سالانہ دو روزہ عرس کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں بھی موجود رہ کر روحانی طور پر اسی وقت تاج الشریعہ کا عرس منایا۔ مفتی اسجد رضا خان نے ملک میں امن و امان قائم رہنے اور کورونا سے محفوظ رہنے کی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.