ETV Bharat / state

Gyanvapi survey گیانواپی مسجد میں سروے جاری رہے گا، ہائی کورٹ کا فیصلہ

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 10:27 AM IST

Updated : Aug 3, 2023, 10:50 AM IST

الہ آباد ہائی کورٹ نے آج وارانسی کی گیانواپی مسجد میں اے ایس آئی کا سروے سے متعلق اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وارانسی کی گیانواپی مسجد میں اے ایس آئی کا سروے جاری رہے گا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے مسجد کمیٹی کے عرضی کو مسترد کردیا۔ Gyanvapi survey

گیانواپی مسجد میں سروے جاری رہے گا
Etv Bharat

پریاگ راج: گیانواپی مسجد کے اے ایس آئی سروے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے اے ایس آئی کے سروے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس سروے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ گیانواپی مسجد کے سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے مزید روک لگانے سے انکار کر دیا ہے اور سروے کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے سروے پر پابندی لگانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروے انصاف کے لیے ضروری ہے۔ اسے کچھ شرائط کے ساتھ لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل مسجد احاطے کا سروے کرنے کے معاملے پر الہ آباد ہائی کورٹ میں دونوں فریق نے مسلسل دو دن تک بحث کی تھی۔ دونوں جانب سے دلائل پیش کیے گئے تھے۔ عدالت نے 27 جولائی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ گیانواپی مسجد کے سروے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ جس میں سروے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گیان واپی کے اے ایس آئی سروے معاملے پر آج ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

واضح رہے کہ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 21 جولائی کو گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سے سائنٹفک سروے کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے چار اگست تک اس کی رپورٹ عدالت کو پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم اس فیصلے کے بعد انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اپنے عبوری فیصلے میں وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی اور انجمن کو ہدایت دی کہ وہ اس ضمن میں الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

Last Updated : Aug 3, 2023, 10:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.