ہاتھرس معاملہ کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ ایس آئی ٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے دیئے گئے وقت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 10 دن کا مزید وقت دیا گیا ہے۔
ہاتھرس معاملہ کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ ایس آئی ٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے 10 دن کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہاتھرس معاملہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنی تحقیقاتی رپورٹ 7 دن میں پیش کرے اور بروز بدھ یعنی آج وہ دن مکمل ہو رہا ہے لیکن آج وزیر اعلی یوگی کے حکم پر ایس آئی ٹی کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 10 دن کا مزید وقت دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- ہاتھرس معاملہ: یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ مطالبہ
ریاست کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے یہ اطلاع دی، لہذا اب ایس آئی ٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج حکومت کو پیش نہیں کرے گی۔
معلومات کے مطابق ایس آئی ٹی نے کیس سے وابستہ افسر و دیگر 100 افراد کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔
معلومات کے مطابق ہاتھرس کیس میں ایس آئی ٹی رپورٹ میں ایک بڑے انکشاف کی امید ہے۔