ETV Bharat / state

Maulana Syed Saif Abbas محمد امیر محمد خان راجہ محمود آباد کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: مولانا سیف عباس - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مولانا سید سیف عباس نے کہا ہے کہ محمد امیر محمد خان راجہ محمود آباد کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ اودھ کی تہذیب و ثقافت کی یادگار تھے۔ Mohammad Amir Mohammad Khan Raja Mahmoodabad

Maulana Syed Saif Abbas
Maulana Syed Saif Abbas
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 4:20 PM IST

لکھنؤ: حسینہ جنت مآب تقی میں زیر صدارت مولانا سید سیف عباس دلدار علی غفران مآب فاؤنڈیشن کا ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔ مولانا سید سیف عباس نے محمد امیر محمد خان راجہ صاحب محمود آباد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اودھ کی تہذیب و ثقافت کی یادگار ہمارے درمیان نہیں رہے۔ مولانا سید سیف عباس نے کہا کہ خاندان جناب محمد امیر خاں المعروف راجہ محمود آباد سے ہمارے خاندان اجتھاد کے درمیان تعلقات و مراسم بہت قدیمی ہیں۔ مرحوم کا انتقال ملت تشیع کا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی خدمت عزا میں مشغول تھے۔ محمود آباد کے جلوس عزا میں پا پیادہ چلنا اور زیادہ سے زیادہ غم مظلوم کر بلا میں خدمت کو انجام دیتے تھے۔ مرحوم عزاداری امام حسین بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے تھے۔ ان کا مرثیہ خوانی کا انداز بیحد متاثر کن تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Political Representation of Shia شیعہ کمیونٹی کیلئے آبادی کے تناسب سے سیاسی حصہ داری کا مطالبہ

مولانا سید سیف عباس نے ان کی خدمات کا ذکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ عمدہ اخلا ق کے حامل تھےاورعلوم جدید کے ساتھ علوم دین میں بھی کافی ان کا اثر رہا ہے ۔عراق سے لیکر ہندوستان کے گوشہ گوشہ میں مر حوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں تعزیتی جلسہ کے اختتام پر مرحوم کی ترویح روح کے لیے سورہ فاتحہ پڑھا گیا اور بلند ی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ اسی کے ساتھ مولانا نے دعا کی کہ ان کے بیٹوں کو و دیگر غمزدہ افراد خانوادہ کو صبر عطا فرمائے۔ جلسہ میں مولانا مشرقین رضوی، مولانا علی عباس نو رانی، مولانا محمد رضا، مولانا مرزا واحد حسین، مولانا رہبر عسکری، جناب ذو الکفل رضوی، جناب ندیم عباس، جناب ساجد عباس وغیرہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.