نوئیڈا: اترپردیش کے سیکٹر-93A، نوئیڈا میں واقع سپرٹیک کے دونوں ٹاورزکوزمین بوس کرنے کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ 28 اگست کو 32 منزلہ عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو جائیں گی۔ انہدامی کارروائی کے پیش نظرنوئیڈا ٹریفک پولیس اور نوئیڈا پولیس نے گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے روٹ ڈائیورژن(Route Diversion) کے منصوبے کااعلان کیا ہے۔ منصوبے کے مطابق پولیس نے صبح 7بجے سے حالات معمول پر آنے تک کئی راستوں کو بند کردیا ہے اورکچھ راستوں کا رخ موڑ دیا ہے۔
ٹوئن ٹاورکومہندم کرنے کا روڈ میپ تیار اتوارکو نوئیڈا میں ٹوئن ٹاور(Twin Tower) کو مہندم کرنے کے دوران ہوائی جہاز،ہیلی کاپٹر یا کسی بھی ہوائی جہاز کو ایک ناٹیکل میل (1,852 میٹر) فضائی حدود میں اڑانے پر پابندی ہوگی۔ Air space around site briefly unavailable for flights on Sundayراجیش ایس، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، گوتم بدھ نگر سینٹرل نے کہا کہ ایکسپریس وے دوپہر 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان کم از کم ایک گھنٹے کے لئے بند رہے گا۔ زحمت سے بچنے کے لئے ٹریفک اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اطراف کے مقامی باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈیڈ لائن پر عمل کریں اور اتوار کی صبح 7 بجے تک جگہ خالی کردیں ۔ سیکیورٹی کے لئے صرف محدود تعداد میں سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں گے۔ انہیں بھی دوپہر 1.45 بجے سے پہلے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔ دھماکہ 2.30 بجے ہوگا۔ڈی سی پی نے کہا کہ تقریباً 400 سول پولیس اہلکار موقع پرموجودہوں گے۔ این ڈی آر ایف سے درخواست کی گئی ہے۔ آٹھ ایمبولینس، چار فائر انجن موقع پر موجودہوں گے۔ تین اسپتالوں میں چار ایمرجنسی بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر گرین کوریڈور بھی بنایا جائے گا۔سڑک مکمل طور پر بند رہے گی۔1. اے ٹی ایس تیراہہ سے گیجھا فروٹ/سبزی منڈی تیراہا۔2. ایلڈیکو چوک سے سیکٹر 108 تک ڈبل مارگ اور سرویس روڈ3. فرید آباد فلائی اوور شرمک کنج چوک سے سیکٹر 132 تک4. شرمک کنچ چوک سے سیکٹر 92 رتیرام چوک تک دوہرا راستہ5. فرید آباد فلائی اوور سیکٹر 128 سے شرمک کنج چوک تکنوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔1. نوئیڈا سے گریٹر نوئیڈا/یمنا ایکسپریس وے جانے والی ٹریفک کو مہامایا فلائی اوور سے سیکٹر 37 کی طرف موڑ دیا جائےگا۔ یہ ٹریفک سٹی سنٹر، سیکٹر 71 کے راستے منزل کی طرف جائے گی۔2. نوئیڈا سے گریٹر نوئیڈا/یمنا ایکسپریس وے جانے والی ٹریفک کو فلم سٹی فلائی اوور سے ایلیویٹڈ روڈ کی طرف موڑ دیاجائےگا۔ یہ ٹریفک ایلیویٹڈ روڈ، سیکٹر 60، سیکٹر 71 کے راستے منزل کی طرف جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Sonali Phogat Murder Case موت سے قبل سونای پھوگاٹ، سدھیر سنگوان سے فاصلہ بنانا چاہتی تھی
3. نوئیڈا سے گریٹر نوئیڈا/یمنا ایکسپریس وے جانے والی ٹریفک نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے اورفریدآباد فلائی اوور سے پہلے کٹ سیکٹر 82 کے سامنے سروس روڈ کے لئے مکمل طور پربند رہے گی۔ یہ ٹریفک گیزہ تیراہ، فیز-2 کے راستے منزل کی طرف جائے گی۔
4. گریٹر نوئیڈا سے نوئیڈا/دہلی کی طرف جانے والی ٹریفک کو پری چوک سے سورج پورکی طرف موڑدیاجائےگا۔یہ ٹریفک سورج پور،یاماہا، فیز-2 یا بسرخ کسان چوک سے ہوتی ہوئی منزل کی طرف جائے گی۔
5. یمنا ایکسپریس وے/گریٹر نوئیڈا/دہلی کی طرف جانے والی ٹریفک کو یمنا ایکسپریس وے کے اوپر زیرو پوائنٹ سے پری چوک کی طرف موڑدیا جائے گا۔ یہ ٹریفک پری چوک، سورج پور، یاماہا، فیز-2 یا بسرکھ، کسان چوک سے ہوتی ہوئی منزل کی طرف جائے گی۔
6. یمنا ایکسپریس وے/گریٹر نوئیڈا سے نوئیڈا/دہلی جانے والی ٹریفک نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے اور سروس روڈ سیکٹر 132 کے سامنے مکمل طور پر بند رہے گی۔ یہ ٹریفک سیکٹر 132 کے اندر پستہ روڈ سے ہوتی ہوئی منزل کی طرف جائے گی۔