اپوزیشن پارٹیوں کے طنز کے برخلاف اترپردیش کے بارہ بنکی میں پکوڑے کے مانند قولچے اور چھول کا کاروبار زور و شور سے جاری ہے اور تین پشتوں سے یہ کاروبار چل رہا ہے جبکہ روزبروز اس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
بارہ بنکی شہر سے محض تین کیلومیٹر دور عالہ پور میں ایک ایسا ہوٹل ہے جہاں تین پشتیں پکوڑے کے مانند قولچے اور چھولے بیچ کر اپنا گذر بسر کر رہے ہیں۔ ان قولچے چھولوں کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ دور دراز سے شائقین اس سے لطف اندوز ہونے یہاں آتے ہیں۔
عبدالحئی اور ان کے والد نے ایک چھوٹی سی ہوٹل شروع کی تھی جس میں قولچہ اور چھولے بیچے جاتے ہیں، رفتہ رفتہ قولچہ اور چھولے عوام میں مقبول ہوتے گئے اور اس کاروبار سے تین پشتوں کو روزگار ملا ہے۔