قومی ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر پورے ملک میں ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کیا جاتا ہے، اور ان کی نمایاں خدمات کو یاد کر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے ڈاکٹر احلام کاظم سے خاص بات چیت کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ خواتین ڈاکٹرز کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
Conversation With Dr. Ahlam Kazim on the Occasion of Doctors Day
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر احلام کاظم نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی ہے کہ مریض کو شفا حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ یہ برادری بلاتفریق ملت و مذہب اور ذات کے سبھی مریضوں کو یکسا علاج کرتا ہے، اس برادری سے گنگا جمنی تہذیب کی روشن مثال بھی ملتی ہے۔
مزید پڑھیں:Fake Hospital in Ghaziabad: بغیر ڈگری کے اسپتال چلانے والے صہیب خان گرفتار، اسپتال سربمہر
انہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹروں کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، گھر اور بچوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کا علاج کرنا انتہائی دشوار مرحلہ ہوتا ہے، تاہم ان تمام پریشانیوں کے ساتھ خواتین ڈاکٹرز اپنی ذاتی امور کو ایک طرف رکھ مریضوں پر بھر پور توجہ دیتی ہیں، آج سماج میں خواتین ڈاکٹرز کی بہت ہی اہم کردار ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز پیسے کے لیے ہی علاج نہیں کرتے ہیں بلکہ سماجی خدمات ہم لوگوں کی ترجیحات میں شامل ہیں اسی جذبہ ایثار کو لے کر کے بلا تفریق ملتا مذہب مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔