مئو میں انجمن رضویہ کے زیر اہتمام جلوس چہلم کا انعقاد کیا گیا۔ ماتمی انجمن جوادیہ نے نوحہ خوانی اور ماتم کشی کی۔
امام چوک سے برآمد ہوا جلوس مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا بڑے امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں چہلم کا اہتمام
جلوس کے دوران شہدائے کربلا کے روضہ کی شبہہ بھی برآمد ہوئی۔ اس موقع پر خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کر شہدائے کربلا کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔