بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں دورے پر آئے یوگی کابینہ میں محکمہ مویشی کے وزیر دھرم پال سنگھ نے محکمے کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ 'حکومت گوشالہ میں چارے کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے چراگاہ کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کرائے گی، پھر اس پر مویشیوں کے لیے ہری گھاس لگوائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور مویشی پالنے کو فروغ دینے کے لیے حکومت انہیں مُرا بھینس دے گی جو ایک وقت میں 25 لیٹر تک دودھ دیتی ہیں۔ 'Dharam Pal Singh Visit Barabanki
یہ بھی پڑھیں: Farmers Worried over Stray Animals: آوارہ جانوروں سے فصلیں برباد، کاشتکار پریشان
آوارہ جانوروں کے مسئلہ پر وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ 'ایک برس میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا 'ایک برس میں کسان کے کھیتوں سے اور سڑکوں سے آوارہ جانوروں کو گوشالاؤں میں بھیج دیا جائے گا۔ اس کے لیے ایک منظم اسکیم تیار کی جا رہی ہے۔' problem of stray animals in Uttar Pradesh