ETV Bharat / state

صدرجمہوریہ نے زرعی یونیورسٹی کی تعریف کی - The President praised the Agricultural University

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کانپورواقع چندرشیکھرآزاد زرعی و صنعتی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ذریعہ کی جارہی ریسرچ، ٹریننگ اور توسیع کے کاموں کی سراہنا کی ہے۔

صدرجمہوریہ نے زرعی یونیورسٹی کی تعریف کی

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:33 PM IST

تین روزہ دورے پر کانپور پہنچے رام ناتھ کووند سےہفتہ کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے ذریعہ گود لئے گئے ریاست کے پہلے جیو کلچرڈ گاوں انوپ پور کے عدم تغذیہ کو دور کرنے کے لئے چلائی جارہے مختلف کاموں کی جانکاری دی۔

کووند نے اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کانپور کو آدرش گاوں بنایا جائے ساتھ ہی کسان زراعت میں خودکفیل بنیں اس ضمن میں یونیورسٹی کے ذریعہ بھی کام کروایا جائے۔

صدر جمہوریہ نے یونیورسٹی کے ذریعہ کرائی جارہی شجرکاری کے کاموں کی تعریف کی۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ذریعہ دلیپ نگر کے بوجھا علاقے میں اس سال 60ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ گذشتہ سال مختلف مواقع پر یونیورسٹی کے ماحولیاتی تحفظ پر کئی سرگرمیوں شجرکاری کام کرائے گئے ہیں۔

کووند نے اپنے آبائی گاوں پرونکھ میں گھر گھر نیوٹی کچن گارڈن لگوائے جانے کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے صدر جمہوریہ کو یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ذریعہ تحریر کردہ کتاب’آرگنک کھیتی کے آیام‘ تحفے کے طور پر پیش کیا۔

یونیورسٹی کے میڈیا انچارج ڈاکٹر خلیل خان نے بتایا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور صدر جمہوریہ کی تقریبا 15منٹ کی ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر صدر رام ناتھ کوویند کا پیغام

اس دوران وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی فروغ کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.