نوئیڈا:ریاست اترپردیس کی نوئیڈا میں پولس انکاؤنٹر میں ایک شرپسند کی ٹانگ میں گولی لگی۔ شرپسند کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔The Police Shot a Miscreant Nadeem in the Encounter at Noida in Uttar Pradesh
موصولہ اطلاع کے مطابق نوئیڈا کے تھانہ ایکسپریس وے کوتوالی پولیس گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی۔ اس دوران جب پولیس نے ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار بدمعاش نے بھاگنے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:Encounter in Varanasi وارانسی میں پولیس انکاؤنٹر میں دو ملزمین کی موت
اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس انکاؤنٹر میں پولیس نے ندیم کو ٹانگ میں گولی مار دی۔پولیس کی فائرنگ میں شرپسند زخمی ہوگیا۔
سیکٹر 39 کوتوالی میں کئی کیس درج کئے گئے ہیں:
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے خلاف نوئیڈا کے سیکٹر 39 کوتوالی میں کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس بدمعاش کی مجرمانہ تاریخ نکال رہی ہے۔The Police Shot A Miscreant Nadeem In The Encounter In Noida In Uttar Pradesh