مظفر نگر: مظفر نگر ضلع میں اسپیشل ایڈیشنل سیشن جج پوکسو کورٹ بابورام کی عدالت نے 12 سالہ لڑکی کے اغوا کے بعد اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں ملزم ارشاد کو عمر قید اور 31,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ دراصل مظفر نگر ضلع کے تھانہ نگر کوتوالی علاقہ میں 26 جون 2018 کو ایک 12 سالہ لڑکی کو کار سواروں نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس معاملہ میں متاثرہ کی نانی نے سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقدمہ درج کراتے ہوئے متاثرہ کی نانی نے کہا تھا کہ اس کی 12 سالہ دھوتی نامی نواسی 26 جون 2018 کو اپنے والد کے گھر سے اپنے نانی کے گھر آ رہی تھی۔ جب وہ کھادر والا موڑ پر پہنچی تو اسے سفید رنگ کی کار میں بدمعاشوں نے اغوا کر لیا اور رڑکی لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:
متاثرہ کی نانی نے بتایا کہ پھر وہ کسی طرح اپنے گھر پہنچی۔ پولیس نے اس کیس کی تفتیش کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ارشاد نامی ملزم تب سے ہی جیل میں بند ہے۔ مظفر نگر ضلع اسپیشل ایڈیشنل سیشن جج پوکسو کورٹ بابو رام کی عدالت نے اغوا اور اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں ملزم ارشاد کو عمر قید اور 31 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس جرمانے میں سے بیس ہزار روپے کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا گیا۔ جب کہ مقدمہ کے دیگر ملزمان کی فائل سپریٹ کردی گئی ہے۔