ETV Bharat / state

By-Election in Rampur تاریخ کے اوراق میں ظالم اور مظلوم یاد رکھے جائیں گے، اعظم خان - ظالم اور مظلوم دونوں یاد رکھے جائینگے

رام پور ضمنی انتخاب کے درمیان سماجودای پارٹی کے رہنما اعظم خان نے بڑا سیاسی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں ظالموں اور مظلوموں دونوں کو یاد رکھیں گی۔ Azam Khan's target on BJP government

اعظم خان
اعظم خان
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 8:35 AM IST

رامپور: ریاست اترپردیش کے رام پور سٹی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں اہم مقابلہ بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان مانا جا رہا ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں جیت کے لیے جد و جہد بھی شباب پر ہے۔ ادھر بی جے پی کے رہنما سنتوکھ سنگھ کھیرا جو گذشتہ کئی برسوں سے بی جے پی میں تھے، بدھ کو سماج وادی پارٹی کے دفتر میں اعظم خان کی موجودگی میں اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ Azam Khan's target on BJP government

اعظم خان

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج کے لوگ سماجودی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہیں دنیا حقیر نظر سے دیکھ رہی ہے، لیکن ایس پی نے انسانوں کے درمیان دیوار حائل نہیں کی ہے۔ الیکشن آتے جاتے ہیں لیکن ناانصافی کی وہ تاریخ رقم کی جا رہی ہے جس پر آنے والی نسلیں خون کے آنسو روئیں گی۔ آنے والی تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھے گی جو ظلم و ستم کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو جمہوریت کا تہوار کہا جاتا ہے، لیکن ہمیں احساس ہے کہ آخر کیا ہو رہا ہے؟ حالات کا مقابلہ کریں اور اس طرح جیتیں کہ آنے والے لوگوں کو احساس ہو کہ جمہوریت کو جبر سے دبایا نہیں جا سکتا۔

اہم بات یہ ہے کہ بدھ کو اعظم خان کی موجودگی میں بی جے پی کے کئی رہنما ایس پی میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی سے وابستہ سابق ضلع پنچایت رکن، سابق ضلع نائب صدر اور مرکزی کنزیومر کوآپریٹیو اسٹور سنتوکھ سنگھ کھیرا سمیت کئی لیڈران ان میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:Abdullah Azams Fake Documents Case: سب جانتے ہیں ہم پر کتنے ظلم کیے گئے: اعظم خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.