نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ڈینگی بخار کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ سیکٹر 122 کی رہائشی 28 سالہ خاتون ڈاکٹر بھی ڈینگی سے جاں بحق ہو گئی ہے۔ لیکن ڈینگی کے ڈنک پر قابو نہیں پایا جا رہا۔یہ اس سال ڈینگو سے پہلی موت بتائی جا رہی ہے۔
اگرچہ اتوار کے روز ڈینگی سے 28 سالہ ہومیو پیتھیک خاتون ڈاکٹر کو علاج کے لیے سکٹر 39 میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ریپڈ ٹیسٹ کے بعد رپورٹ ڈینگی مثبت آئی۔اس کے بعد مریضہ کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ حالات خراب ہونے پر انہیں سیکٹر 29 کے ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کرایا گیا۔
تاہم خاتون ڈاکٹر کی اتوار کی شام دوران علاج موت ہو گئی۔ موت کے بعد محکمہ صحت نے کچھ چوکسی بڑھا دی ہے تاہم ڈینگی بخار اب بھی کم نہیں ہو رہا۔ محکمہ صحت کی تیاریاں ابھی تک ناکافی نظر آتی ہیں۔
ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان سی ایم او سنیل شرما نے تمام ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس دوران شہر میں صفائی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ گرین اینٹی لاروا ادویات کا اسپرے بھی کیا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم بھی مہم چلا کر لوگوں کو آگاہ کرنے میں مصروف ہے۔ملیریا ڈیپارٹمنٹ نے آر ڈبلیو اے سے کہا ہے کہ وہ ڈینگی کی مشتبہ مریضوں کے بارے میں مانیٹرنگ کمیٹی بنا کر آگاہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:Faiz Hussain Abidi پچیس ہزار درخت لگانے والے لکھنؤ کے فیض حسنین عابدی سے ملیے
اس سلسلے میں صحت اب تک اس سے زیادہ لوگوں کو نوٹس بھی جاری کر چکا ہے۔ڈینگی کا لاروا پائے جانے پر 35 ہزار سے زیادہ جرمانہ الگ الگ اداروں پر لگایا جا چکا ہے۔