ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 11000 سے تجاوز

دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ 19 کا قہر گزشتہ 24 گھنٹے میں اور خوفناک شکل اختیار کر لیا ہے تو وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 534 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی اور مرنے والوں کی تعداد 10 سے بڑھ کر 176 پر پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 11000 سے تجاوز
دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 11000 سے تجاوز
author img

By

Published : May 21, 2020, 10:15 AM IST

ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو دی گئی اطلاع کے مطابق 534 نئے معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی کل تعداد 11088 ہو گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں نئے متاثرین کی یہ تعداد اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس طرح دہلی میں گزشتہ دو دن میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران دس مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی کل تعداد 176 پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا انفکیشن کے معاملے میں میٹرو شہروں میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔ فی الحال وائرس کے فعال معاملے 5720 ہیں۔ اس دوران 442 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک کُل 5192 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دہلی میں متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد 50 سال سے کم عمر میں 7813 ہیں اور مرنے والے 37 ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس زمرے میں 384 نئے معاملے آئے ہیں اور تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ کل 373 کیسز منسلک ہوئے تھے۔

پچاس سے 59 سال عمر کے مریض 1703 اور مرنے والے 47 ہیں۔ اس طبقے کے 79 نئے معاملے آئے ہیں جبکہ دو اور مریضوں کی موت ہوئی۔

سب سے کم متاثر 60 سال سے اوپر عمر میں 1571 ہیں جبکہ مرنے والے سب سے زیادہ 92 ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس زمرے میں سب سے کم متاثر 69 آئے۔ جبکہ سب سے زیادہ پانچ موتیں ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.