ETV Bharat / state

'آخری انجام تک تحریک جاری رہے گی' - بھارتیہ کسان یونین

ڈاکٹر ترون شرما کا کہنا ہے کہ سرکار ضد پر اڑی ہے اور ہر طریقے کا منفی حربہ اختیار کر رہی ہے۔ مرکزی اور یوپی حکومتیں ہماری تحریک کو دبانے اور کچلنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

The movement will continue till the logical conclusion
'منطقی انجام تک تحریک جاری رہے گی'
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 7:48 PM IST

دہلی سرحد پر کسانوں کے احتجاج کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ کسان بھوک ہڑتال پر ہیں اور ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ بھی چل رہا ہے۔

'منطقی انجام تک تحریک جاری رہے گی'

کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت کالے زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی ہے۔

چلہ سرحد پر بیٹھے بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر ترون شرما کا کہنا ہے کہ سرکار ضد پر اڑی ہے اور ہر طریقے کا منفی حربہ اختیار کر رہی ہے۔ مرکزی اور یوپی حکومتیں ہماری تحریک کو دبانے اور کچلنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راتوں کو کسان رہنماؤں اور کارکنان کو گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے، سڑکوں سے گزرنے نہیں دیا جاتا۔ لیکن حکومت کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ کسانوں کی تحریک اس کے زوال کا سبب بنے گی۔ یا تو حکومت کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے دیگر صورت تحریک منطقی انجام تک یونہی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.