ETV Bharat / state

Memorizing-The-Holy-Quran انتہائی قلیل مدت میں حفظ قرآن مجید کی سعادت - memorizing Holy Quran in a very short time

ملک بھر میں کئی ایسے مدارس اسلامیہ ہیں جن میں ذہین طلبہ قلیل مدت میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی طلبہ یہ سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

محض 148 دن میں محمد زید بنے حافظ قران
محض 148 دن میں محمد زید بنے حافظ قران
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 7:12 AM IST

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کھلاپار میں واقع ادارہ فیض محمد میں محمد زید نے محض 148 دن میں حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے۔ ادارہ فیض محمد میں اس سال دو حافظ قران اور 30 سے زائد طلبہ نے ناظرہ مکمل کیا۔ ان سبھی کی دستار بندی کرکے انعامات سے نوازا گیا۔ مظفر نگر کے محلہ کھلاپار میں واقع ادارہ فیض محمد میں قران پاک کا محض 148 دن میں حفظ قرآن مجید مکمل کرنے والے محمد زید نے بتایا کہ وہ مظفر نگر کے اروا چین اسکول کے درجہ نو میں پڑھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حافظ قرآن بننے کے لیے انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم کو ایک سال کے لیے بیچ میں ہی روک کر ادارہ فیض محمد سے حفظ قرآن شروع کیا۔ اور محض 148 دن میں ہی حافظ قران بننے والے محمد زید نے بتایا کہ دن میں تین مرتبہ اپنے ادارے میں تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے اور 14 سے 16 گھنٹے تعلیم حاصل کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: قرآن سے اٹوٹ وابستگی میں دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر

انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن بن کر مجھے کافی خوشی ہے۔ میرے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی کافی خوش ہیں اور مجھے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ میری اس کامیابی کے لیے میرے والدین کے ساتھ ساتھ میرے اساتذہ نے بھی بہت محنت کی ہے۔ جن کی دعا اور محنت کی بدولت آج میں حافظ قران بنا۔ جس کی آج علمائے کرام نے دستار بندی کی۔ اتنے کم وقت میں محمد زید نے حافظ قرآن بن کر اپنے والدین اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ ادارے کا نام روشن کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.