مشن سنجیونی کے تحت محکمہ صحت گوتم بودھ نگر ضلع میں ہوم قرنطینہ میں زیر علاج افراد کو دوائیوں کی کٹ مہیا کرے گا۔ جمعرات سے اس کی شروعات ہو گئی ہے۔ یہ کام زومیٹو رائڈرز کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ محکمہ صحت کی ٹیم بھی ہوگی۔ اس وقت ضلع میں 4000 مریض ہوم ائسولیشن میں ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے سیکٹر 39 واقع چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر پہنچے۔ وہاں انہوں نے مشن سنجیونی کو گرین سگنل دکھا کر روانہ کیا۔
ڈی ایم سہاس ایل وائی نے کہا کہ محکمہ صحت اب ہوم آئسولیشن میں زیر علاج افراد کو مزید سہولیات مہیا کرنے جارہا ہے۔ اب تک صرف دوا کا پرچہ مہیا کرایا جاتا تھا، انہیں دوا خود خریدنی پڑتی تھی۔ اب انہیں گھر میں ہی دوا کی کٹ مہیا کی جائے گی۔
کووڈ 19 متاثرہ گھروں میں مقیم مریضوں میں کووڈ 19 کے علاج اور بچاؤ کے لیے زومیٹو رائڈرز کو گھر گھر ڈرگ کٹ (دوا) تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جمعرات کو شام چار بجے اس کا آغاز کیا گیا اور زومیٹو رائڈرز کو کٹ کے ساتھ روانہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ میڈیسن کٹ چیف میڈیکل آفیسر کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ شکتی مشن کے تحت آکسیجن کی سپلائی کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
اس کے لیے ضلع انتظامیہ ایئر فورس کی مدد لے رہی ہے۔ ایئر فورس کی مدد سے آکسیجن ٹینکر منگایا جا رہا ہے۔ آکسیجن سیلینڈر ریفیل کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ مشن سنجیونی سے ہوم ائسولیشن والے مریضوں کو راحت ملے گی۔