ETV Bharat / state

Prophet Remarks Row: پریاگ راج تشدد معاملے میں جاوید محمد پمپ کا گھر منہدم - پریاگ راج کی خبر

حضرت محمدﷺ پر نازیبا تبصرہ کرنے والی نوپور شرما کے خلاف گزشتہ جمعہ (10 جون) کو ملک کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ تاہم بعد میں یہ مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہوگیا، وہیں پریاگ راج میں ہوئے تشدد معاملے میں جاوید نام کے شخص کا گھر بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔PDA Demolished Prayagraj Violence accused javed house

پریاگ راج تشدد کے ملزم جاوید کے گھر کو منہدم کیا گیا

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 6:27 PM IST

Updated : Jun 12, 2022, 10:45 PM IST

پریاگ راج: اترپردیش کے پریاگ راج میں جمعہ کو احتجاجی مظاہرے کے بعد ہونے والے تشدد معاملے میں ملزم جاوید پمپ کے گھر کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا گیا۔ پی ڈی اے کی ٹیم بھی موجود رہی۔ جاوید پمپ کا گھر کریلی کے علاقے جے کے آشیانہ میں ہے۔ pda demolished prayagraj violence accused javed house

پریاگ راج تشدد کے ملزم جاوید کے گھر کو منہدم کیا گیا

انہدامی کارروائی سے قبل بڑی تعداد میں پولیس فورس کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی افسران نے پولیس اہلکاروں کو کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جاوید پمپ کے گھر میں داخل ہونے والی پولیس انتظامیہ کی ٹیم نے پورے گھر کی تلاشی لی۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ ویڈیو گرافروں کی ٹیم بھی گھر کے اندر موجود تھی۔ گھر کے اندر کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق لیڈر نوپور شرما نے ایک ٹی وی ڈبیٹ کے دوران حضرت محمدﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس ڈبیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد بھارت سمیت مسلم ممالک میں غم و غصہ اور ناراضگی اظہار کیا گیا اور نوپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما اور دہلی بی جے پی میڈیا انچارج نوین جندل کو پارٹی سے نکال دیا، لیکن ان پر ابھی تک کسی بھی طرح کی کوئی قانونی کاررائی نہیں کی گئی۔

اس تعلق سے گذشتہ جمعہ (10 جون) کو ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج کرکے نوپور شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم یہ احتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے ملک کے مختلف شہروں سے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا، جب کہ کئی ملزمین کے گھروں پر متنازع انہدامی کارروائی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Prophet Remarks Row: ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو طلب کیا

Last Updated : Jun 12, 2022, 10:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.