بارہ بنکی: اترپردیش کے بارہ بنکی شہر کے بنکی قصبے میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ محض ایک لمحے میں خوشیوں کا ماحول غم میں تبدیل ہو گیا۔ یہاں ولیمے کے روز ہی دلہے کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد صرف مہلوک کا کنبہ ہی نہیں بلکہ پورا قصبہ غمگین ہو گیا۔ Groom Died on the Wedding Reception Day
ذرائع کے مطابق بنکی قصبے دکشن ٹولہ واقع متنیا کے رہنے والے محمد عالم کے بیٹے کی شاہ عالم کی شادی 4 جون کو لکھنؤ میں ہوئی تھی۔ 5 جون اتوار کو دن میں ولیمہ چل رہا تھا. شام کو ولیمہ مکمل ہو گیا اور دلہن رخصت ہو گئی۔ اس کے بعد شاہ عالم اپنے کمرے کا کولر درست کرنے لگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کولر میں کرنٹ اترا ہوا تھا۔ جیسے ہی اس نے اسے چھوا وہ اس میں چپک گیا۔ گھر کے لوگوں نے اسے کسی طرح چھڑایا اور ضلع ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے لکھنؤ کے لیے ریفر کر دیا۔
لکھنؤ لے جاتے وقت راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس طرح شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ دلہن رخصت ہوکر اپنے سسرال بھی نہیں پہنچ پائی تھی کہ اس پر غموں کا یہ پہاڑ ٹوٹ پڑا اور ازدواجی زندگی کے بڑے بڑے خواب ایک جھٹکے میں ہی چکنا چور ہو گئے۔ شاہ عالم کویت میں کام کرتا تھا۔ وہ شادی کے لیے ہی بارہ بنکی آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Child Marriage in J&K: کم عمری میں بچوں کی شادی کا رجحان جموں و کشمیر میں نہ کے برابر