ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں تنظیم آل انڈیا متحدہ محاذ نے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مدارس کا سروے منصفانہ طور پر کرایا جائے۔ محاذ کے ارکان کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک کی آزادی کی تحریک میں مدارس نے اہم کردار ادا کیا ہے، ملک کے سابق وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی نے بھی اس سچائی کو تسلیم کیا تھا۔The All India Muttahida Mahaz submitted a memorandum to the President
متحدہ محاذ کے صدر شاہنواز آفتاب دیگر اراکین کے ساتھ ڈی ایم آفس پہنچے،صدرجمہوریہ کو پیش کردہ میمورنڈم میں انہوں نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ میں ملک کے مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر بتائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سماجی،معاشی اور تعلیمی حالت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ سچر کمیٹی کے تجویز کردہ اقدامات کو نافذ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستی حکومتیں غلط ذہنیت کی وجہ سے مدارس کا سروے کروا کر مسلم سماج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:Reaction On Madaris Survey 'ملک کی آزادی، ترقی اور فلاح وبہبود میں مدارس کا اہم رول'
شاہنواز آفتاب نے کہا کہ یہ سمجھنا ہوگا کہ مدارس ہمیشہ ملک کے قومی دھارے سے وابستہ رہے ہیں۔ مدارس میں پڑھنے اور پڑھانے والوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ محبوب عالم، ایڈووکیٹ فیضیاب خان، حاجی منور حسن، انعام الٰہی، سید الحسن، شہزاد، مقیم، ندیم انصاری، نواز حسین ندیم وغیرہ شریک تھے۔